۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے فلسطین و شہداء پاکستان کی یاد میں نمائش و چراغاں

حوزہ/ رہنماوں کا کہنا تھا شہدائے پاکستان کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے اس لئے آج ہم عید شہداء کے خانوادوں کے ہمراہ بنارہے ہیں تا کہ ان کو اپنے پیاروں کی کمی محسوس نہ ہو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر شہدائے پاکستان و فلسطین اور شہداء کی یاد میں نمائش چورنگی پر چراغاں و تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔جس مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں بشمول شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ ناظر عباس تقوی،پی ایس پی کے جعفر حسین،جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو، جماعت علمائے اسلام کے قاضی احمد نورانی،مفتی فضل الرحمن،فلسطین فاونڈیشن کے صابر ابو مریم، علامہ صادق جعفری،رضی حیدررضوی،ایس ایم نقی،شمس الحسن شمسی سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمع روشن کی اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعائیں کی۔

تصویری جھلکیاں: کراچی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے فلسطین و شہداء پاکستان کی یاد میں نمائش و چراغاں

اپنے خطاب میں علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور بلخصوص شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملکی عوام اپنے مظلوم فلسطینی و غیور مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اسرائیل ایک غیر آئینی غاصب ریاست ہے ایسے ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گامسئلہ فلسطین کے حل کیلئے عالمی برادری کر کردار مجرمانہ ہے فلسطین میں بے گناہ عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی و عرب لیگ صہیونی مظالم پر چپ سادے ہوئے ہیں چند عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرکے امت مسلمہ کی پیٹ پر خنجر گھونپا فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے اگر ان حق نہ دیا گیا تو ان خائن ممالک کی بادشاہتوں کو بھی صہیونی گرا دیں گے۔

اس موقع پردیگر رہنماوں کا کہنا تھا شہدائے پاکستان کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج وطن عزیز میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے اس لئے آج ہم عید شہداء کے خانوادوں کے ہمراہ بنارہے ہیں تا کہ ان کو اپنے پیاروں کی کمی محسوس نہ ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .